Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کل شام سے ملک کے اکثر حصوں میں تیز آندھی اور تیز بارش کا امکان

Published

on

محکمہ موسمیات نے 3جولائی تا 8 جولائی ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں،جس کے نتیجے میں3 جولائی کی شام/رات سے اسلام آباد،راولپنڈی،مری،گلیات،اٹک،چکوال،جہلم،کشمیر،گلگت، بلتستان،چترال،سوات،مانسہرہ،کوہستان،ایبٹ آباد،ہری پور،پشاور،مردان،صوابی،نوشہرہ،کرم،بنوں،لکی مروت،کوہاٹ،سرگودھا،حافظ آباد،منڈی بہاوالدین،سیالکوٹ،ناروال،لاہور،گجرانوالہ،گجرات،شیخوپورہ،فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 8 جولائی تک تیزہواوں،آندھی اور بارشوں کا امکان ہے۔

پانچ سے 8 جولائی کے دوران بارکھان،لورآلائی،سبی،نصیرآباد،قلات،خضدار،ژوب،لسبیلہ،آواران،ڈی آئی خان،بنوں،کرک،وزیرستان،ڈی جی خان،7جولائی سے سکھر،جیکب آباد،گھوٹکی،شہیدبے نظیرآباد،لاڑکانہ،مٹھی،چھور،پڈعیدن،ننگرپارکر،عمرکوٹ،سانگھڑ،میرپورخاص،دادو،ٹھٹھ،بدین،حیدرآباد میں تیز ہواؤں،آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور کچھ مقامات پر موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

کراچی اور دیہی سندھ کے اضلاع میں بارش کا سلسلہ 8 جولائی تک برقرار رہ سکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین