Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سنی اتحاد کونسل پارلیمانی جماعت ہی نہیں، مخصوص نشستیں پارلیمانی جماعتوں کا حق ہے، اعظم نذیر تارڑ

Published

on

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل پارلیمانی جماعت ہی نہیں تو مخصوص نشستوں پر اس کا حق کیسے ہو سکتا ہے؟

الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں کے دعوے کے متعلق درخواستوں کی سماعت کے بعد عطاتارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھیں،سنی اتحاد کونسل نے درخواستوں میں فریق نہیں بنایا،الیکشن کمیشن نے تمام درخواستیں یکجا  کردی ہیں،بڑا شور مچایا جارہا ہے الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کرتا،علی ظفر نے الیکشن کمیشن سے کل تک کا وقت مانگا ہے،مخصوص نشستیں صرف پارلیمانی نمائندہ جماعتوں کو ملیں گی،سنی اتحاد کونسل انتخابات میں ایک بھی نشست نہیں جیت سکی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل میں چند آزاد امیدوار شامل ہوئے،سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے خود التوا مانگا ہے،متعلقہ فریقین کے آنے پر بھی احتجاج ہورہا ہے کہ نہ سنا جائے،آرٹیکل 10 اے ہر شہری کو اپنے حقوق پر رائٹ آف ہیئرنگ کا حق دیتا ہے۔

اس موقع پع عطا تارڑ نے کہا کہ آئین کو سبوتاژ کرکے مخصوص نشستوں کا مطالبہ کیا جارہا ہے،مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے سیاسی جماعتیں پہلے فہرست فراہم کرتی ہیں،مخصوص ٹولہ آئین اور قانون کو بائی پاس کرنے کی کوششیں کررہا ہے،مخصوص نشستیں پارلیمان میں موجود جماعتوں کا حق ہے،کسی کو قانون کے دائرے سے باہر نہیں جانا چاہئے،پی ٹی آئی نے بغیر سوچے سمجھے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کرلیا،پی ٹی آئی آئین اور قانون کی کھلے عام پامالی کررہی ہے،سنی اتحاد کونسل نے مقررہ وقت میں فہرست جمع کرائی ہوتی تو بات تھی،قانون کے مطابق پارٹی لسٹ جمع کرائی جائے پھر شیڈول کے مطابق کاغذات جمع کرائے جائیں،اگروہ کاغذات منظور ہوں تو مخصوص سیٹوں کا پراسس مکمل ہوتا ہے،پی ٹی آئی کے لوگوں کے اپنے قصور کی وجہ سے انتخابی نشان واپس  لیا گیا،آپ قانون کی خلاف ورزی کرکے آئین پامال کرتے اور روتے ہیں۔

عطاتارڑ نے کہا کہ علی ظفر میں  برداشت نہیں اور وہ ہماری  بات سننے کو بھی تیار نہیں،جن جماعتوں نے مقررہ وقت پر مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرائی ان کا حق ہے،سنی اتحاد کونسل پنجاب اور قومی اسمبلی میں کہیں موجود نہیں،صاحبزادہ حامد رضا بھی خود آزاد امیدوار تھے،الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں سنی اتحاد کونسل موجود ہی نہیں،آئین کو پامال کرکے مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی سازش کی جارہی ہے،آپ قانون کو روندتے ہوئے مخصوص نشستیں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین