Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

مخصوص نشستوں کے لیے سنی اتحاد کونسل کی درخواست مسترد، جمہوریت کے دل پر آخری خنجر ہے، سینیٹر علی ظفر

Published

on

We did not say that Tehreek-e-Insaaf is not a registered political party: Member Election Commission

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشتیں دینے کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے  فیصلے میں کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کیلئے لسٹ جمع نہیں کرائی، یہ مخصوص متناسب نمائندگی کے طریقے سے سیاسی جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

فیصلے کے ساتھ ممبر خیبرپختونخوا بابر حسن بھروانہ کا اختلافی نوٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ اختلافی نوٹ میں بابر حسن بھروانہ نے کہا کہ معزز ممبران کے ساتھ اس حد تک اتفاق کرتا ہوں کہ یہ سیٹیں سنی اتحاد کونسل کو الاٹ نہیں کی جاسکتیں،یہ مخصوص نشستیں آئین کے آرٹیکل 51 اور 106 میں ترمیم تک خالی رکھنی چاہئیں۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی سینئر سینئر قیادت نے اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب نے سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے بارے گفتگو کی جائے گی،اجلاس میں فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

دریں اثنا الیکنشن کمیشن کے اس فیصلے پر سینیٹ اجلاس میں علی ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ جمہوریت کے دل  آخری خنجر ہے،الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے جو مخصوص نشستیں سنی اتحاد کو جانی تھی وہ نہیں دی جارہیں،آئین کی پاسداری سب کے لیے ضروری ہے، آئین آرٹیکل 51کہتا ہے 336قومی اسمبلی کی بنتی ہیں جس میں مخصوص نشستیں شامل ہیں،جنرل ،اقلیتی اور خواتین کی نشستیں ہیں،نشستوں کا مقصد ۔پرائم مسنسٹر ،صدر ،اہم عہدوں کی تقرری کے لیے  ووٹنگ میں شامل ہونا ہے، پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کے مطابق وزیراعظم کا الیکشن ایک غیر آئینی ہے، الیکشن کمیشن نے الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کا نشان لے لیا گیا تھا،سپریم کورٹ نے بھی خلاف قانون الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا،لوگوں کو کنفیوز کرنے کی کوشش کی لیکن لوگ کنفیوز نہیں ہوئے،ہمیں 23 مخصوص نشستیں ملنی تھیں الیکشن کمیشن نے اب فیصلہ میں کہا دوسری پارٹیوں کو دی جائیں گی،اگر یہ فیصلہ ہے کہ دوسری پارٹیوں کو ہماری سیٹیں دے گا تو غیر آئینی ہے،الیکشن کمیشن کے اوپر  غیر قانونی فیصلے کے بعد آرٹیکل 6لگنا چاہیے۔صدر کے الیکشن اور سینٹ کے الیکشن پاکستان میں نہیں ہوسکتے ،الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔صدر اور سینٹ الیکشن کو ملتوی کیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین