Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

سپریم جوڈیشل کونسل کو ریٹائرڈ ججز کے خلاف کارروائی کا اختیار نہیں، مظاہر نقوی کا خط

Published

on

سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی نے سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر سپریم جوڈیشل کونسل کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھا دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلوں کے مطابق ریٹائرڈ ججز کے خلاف کارروائی کونسل کا دائرہ اختیار نہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی نے خط میں کہا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا 12 جنوری کا حکم غیر قانونی ہے، معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل اختیار سے تجاوز کر رہی ہے۔

خط میں سابق جج مظاہرنقوی کا کہنا ہے کہ آئینی و قانونی طور پر کونسل کی کارروائی کا حصہ بننے کا پابند نہیں، میں 10 جنوری کو استعفیٰ دے چکا جسے صدر نے منظور کیا۔

سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی نے یہ بھی کہا ہے کہ استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن آفیشل گزٹ میں شائع ہو چکا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین