Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سزا معطلی کسی ’ مجرم کو محترم‘ نہیں بنا سکتی، فردوس عاشق اعوان

Published

on

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ  آج ہائی کورٹ اسلام آباد میں گڈ ٹو سی یو کی دوسری قسط دیکھنے کو ملی ہے، سزا معطلی کسی ” مجرم کو محترم ” نہیں بنا سکتی، مجرم ہر حال میں مجرم ہی رہے گا ،نظام انصاف میں پائے جانے والے خلاء، اسیر اٹک کو جیل بدر کروانے کا باعث بنے ہیں۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کو آفات اور مراعات نے تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے، انٹر بنک میں ڈالر کی 302 روپے قیمت نے معاشی طور پر عوام پر 302 لگادی ہے،آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، جو سہولت کاری اورمرغن کھانوں کی ر سائی قیدی نمبر 804 کو میسر ہے اسکی فراہمی دیگر قیدیوں تک بھی ممکن بنائی جائے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پانچ فیصد اشرافیہ نے پچانوے فیصد عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے، آئی ایم ایف معاہدے کا ازسر نو جائزہ لیا جائے اور مہنگائی کے ہاتھوں پسی ہوئی عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ملک اس وقت بدترین حالات سے دو چار ہے، مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمر توڑ دی ہے جبکہ اس پر بجلی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافوں نے لوگوں کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے، گذشتہ ادوار میں آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں کے ذریعے عوام کے گلے میں پھندا ڈالا گیا،لاڈلے نے مہنگائی کی جو فصل بوئی تھی وہ اب پک کر تیار ہو چکی ہے یہ فصل بہر صورت عوام کو ہی کاٹنی پڑ رہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین