Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے ججوں کو مشکوک خطوط اسلام آباد سے بھجوائے گئے

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو پاؤڈر بھرے خطوط اسلام آباد سے بھجوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، سی ٹی ڈی پنجاب نے اسلام آباد کے کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سے تحقیقات میں مدد مانگ لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے ججزکو اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور کے ڈاکخانے سے لفافے بھجوائے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد اور پنجاب سی ٹی ڈی  ججز کو خطوط بھیجوانے کے معاملے میں ایک دوسرے کی معاونت کریں گے۔

آئی ٹین فور سیٹیلائٹ کے سامنے ہے جہاں سے اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کو خطوط بھجوائے گئے تھے۔

سیٹلائٹ ٹاؤن پنجاب اور آئی ٹین فور اسلام باد کی حدود میں واقع ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین