Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ٹی 20، 3اوورز،6 رنز اور 5 وکٹیں،بلے بازوں کے لیے ڈراؤنا خواب، عمر گل کے کارنامے کو 14 سال بیت گئے

Published

on

تین اوورز میں 6 رنز کے عوض 5 وکٹیں، قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل تاریخ رقم کئے 14 سال بیت گئے ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا، عمر گل نے 13 جون 2009 کو کیوی کرکٹ ٹیم  انگلینڈ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ اوول میں تاریخ رقم کی تھی۔

عمر گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف ڈو اور ڈائی میچ میں 3 اوورز میں 6 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ  کی  تاریخ میں پہلی بار پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے، عمر گل نے سکاٹ سٹائرس، پیٹر میک گلشن،نیتھن میکلم، جیمز فرینکلن اور کائلز ملز کو چلتا کیا اور کیوی ٹیم محض 99 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

گل ڈوزر بلے بازوں کیلئے ڈراؤنا خواب:

گل ڈوزر کے نام سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر بیڑرز کیلئے ڈراؤنا خواب تھے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2007، اور 2009 میں عمر گل نے شاندار کارکردگی دکھائی، قومی ٹیم کو یونس خان کی قیادت میں 2009 کا ورلڈ کپ جتوانے میں عمر گل نے اہم کردار ادا کیا، تیز رفتار یارکرز اور باؤنسر سے متعدد کھلاڑیوں کو زخمی کرنے والے عمر گل کو اس یاد گار دن پر پی سی بی کی جانب سے خراض تحسین پیش کیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین