Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان، روہت شرما کپتان، جنوبی افریقا کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں

Published

on

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا،ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں فائنل کھیلنے والی جنوبی افریقہ کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں،بھارت کے 6، افغانستان کے 3 کھلاڑی شامل ہیں۔

آئی سی سی نے بھارتی کپتان روہت شرما کو ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقررکیا ہے،بھارت کے سوریا کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، جسپریت بمرا اور ارشدیپ سنگھ ٹیم میں شامل ہیں۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی فائنل الیون میں افغانستان کےرحمان اللّٰہ گرباز،راشد خان اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں، اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کےنکولز پوران اور آسٹریلیا کےمارکوس اسٹوئنس بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔

جنوبی افریقا کےاینرک نورٹج کو ٹیم کا بارہواں کھلاڑی رکھا گیا ہے،ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلنے والی انگلینڈ کا بھی کوئی کھلاڑی ٹیم آف ٹورنامنٹ میں جگہ نہ بنا سکا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین