Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سیاسی کارکنوں کو رہا کیے بغیر مفاہمت کی بات منافقت لگتی ہے، فواد چوہدری

Published

on

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی کارکنوں کو رہا کیے بغیر مفاہمت کی بات منافقت لگتی ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اینٹی کرپشن راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا، فواد چوہدری کو سخت سیکورٹی حصار میں اینٹی کرپشن عدالت لایا گیا۔

جس کے بعد فواد چوہدری اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی نواز بکھر کی عدالت میں پیش ہوئے۔

اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے مفاہمت سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے جو کل مفاہمت والی بات کی وہ اچھی ہے لیکن سیاسی کارکنان کو رہا کریں تو پھر مفاہمت کی بات کریں، ہزاروں لوگ جیلوں میں ہوں تویہ بات بڑی منافقت لگتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین