Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال

Published

on

طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال ہوگئی۔پاکستان مسلم لیگ ق کے رکن طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی اسمبلی کے رواں سیشن تک معطل کردی گئی تھی۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے رکن طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی اسمبلی کے رواں سیشن تک معطل کی گئی تھی، اسپیکر ایاز صادق کی قرارداد ایوان نے اتفاق رائے سے منظور کی تھی۔تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں نے طارق بشیر چیمہ کی رکنیت معطلی کا فیصلہ کیا تھا۔

طارق بشیر چیمہ نے سنی اتحاد کونسل کی خاتون رکن زرتاج گل سے معافی مانگ لی تھی۔قومی کا اسمبلی کا اجلاس کل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

قومی اسمبلی کا سیشن مکمل ہونے پر طارق بشیر چیمہ کے رکنیت بحال ہو گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین