Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

طیبہ گل ہراسانی کیس، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال 30 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب

Published

on

وفاقی ادارہ محتسب برائے انسداد ہراسانی نے طیبہ گل ہراسانی کیس میں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور نیب تفتیشی افسر عمران ڈوگر سمیت 12 ملزمان کو ذاتی حیثیت میں 30 جنوری کو طلب کرلیا۔

وفاقی ادارہ محتسب برائے انسداد ہراسانی میں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال ودیگر کے خلاف طیبہ گل ہراسگی کیس کی سماعت ہوئی۔

وفاقی ادارہ محتسب برائے انسداد ہراسانی کی چیئرپرسن فوزیہ وقار نے کیس کی سماعت کی، شکایت کنندہ طیبہ گل ذاتی حیثیت میں پیش ہوئیں۔

سابق چیرمین نیب نے علالت کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

شکایت کنندہ طیبہ گل نے استدعا کی میرے کیس کے مرکزی ملزم جاوید اقبال اور عمران ڈوگر کو طلب کیا جائے۔

وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ طیبہ گل نے ہائیکورٹ میں نیب تفتیشی افسرعمران ڈوگر کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائرکررکھا ہے، جس پر طیبہ گل نے کہا کہ ہتک عزت اور ہراساں کرنے میں فرق ہوتا ہے یہ 2 مختلف کیسز ہیں۔

سماعت کے دوران دیگر ملزمان کے وکلاء نے وکالت نامے جمع کروانے کے لئیے وقت مانگ لیا۔

چیئرپرسن وفاقی محتسب نے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل وکالت نامہ جمع کروا دیا جائے اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پرملزمان ہرصورت میں جواب جمع کرائیں۔

وفاقی محتسب نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور نیب تفتیشی افسر عمران ڈوگر سمیت 12 ملزمان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 30 جنوریتک ملتوی کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین