Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

تحریک انصاف کور کمیٹی کا عمران خان کو تاحیات چیئرمین بنانے کا اعلان

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے پارٹی چیئرمین کا منصب تاحیات عمران خان کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کور کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق ’چیئرمین عمران خان کی منظوری سے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں اور بنیادی حقوق اور شخصی آزادیوں کے تحفظ کے لیے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔‘

اعلامیہ کے مطابق ’اجلاس میں انتخابات کو التواء کا شکار کرنے کی ہر کوشش کی بھرپور قانونی و سیاسی مزاحمت پر اتفاق کیا گیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد انتخابات کے بہرصورت 90 روزہ آئینی مدت ہی میں انعقاد کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ‘

کور کمیٹی نے ’بلّے‘ کے انتخابی نشان نہ دیے جانے کی ہر کوشش کی بھی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ انتخابی انشان بطور جماعت ہمارا حق ہے، اس کو سلب کرنے کی قابلِ مذمّت کوشش کی گئی تو ہر ممکن قانونی و سیاسی طریقے سے چیلنج کریں گے۔

چیئرمین عمران خان کی منظوری سے تحریک انصاف کا مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کو عدالتِ عظمیٰ کے روبرو چیلنج کرنے کا بھی اعلان’چیئرمین عمران خان کی جیل سے بھجوائی گئی خصوصی ہدایات کی روشنی میں یومِ آزادی کو بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔‘

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین