Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی پریس کلب کے سامنے تحریک انصاف کا احتجاجی کیمپ، کوئی گرفتاری نہیں کی، پولیس

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کے کراچی پریس کلب سامنے احتجاجی کیمپ اور علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کو پولیس نے ہٹا دیا ، بعد ازاں مذاکرات کے بعد کارکنوں نے دوبارہ کیمپ لگا لیا، پولیس کا کہناہے کہ کسی کارکن کی گرفتاری نہیں کی گئی ، کچھ لوگ زبردستی موبائل میں چڑھ گے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی پریس کلب سامنے احتجاجی کیمپ اور علامتی بھوک ہڑتال کیمپ لگایا گیا ہے، کیمپ میں تحریک انصاف کے کارکنان اور وکلاء موجود ہیں، پولیس کی بھاری نفری نے پریس کلب پر موجود کیمپ ہٹا دیا۔

بعدازاں مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے دوبارہ احتجاجی کیمپ لگا لیا، کیمپ میں سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر بھی موجود ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی گرفتاری نہیں کی گئی، کچھ لوگ زبردستئ موبائل میں چڑھ گئے تھے،کیمپ لگا ئوا ہے سیاسی جماعت کے کاکرکنان موجود ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین