تازہ ترین
مختلف شہروں میں تحریک انصاف کا مبینہ الیکشن دھاندلی کے خلاف احتجاج، سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ سمیت 20 گرفتار
تحریک انصاف نے آج اتوار کے روز ملک بھر میں احتجاج کی کال دی تھی جس پر لاہور، پشاور ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، احتجاج کے دوران وکیل رہنما سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ سمیت 20 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا، جس کی قیادت شیرافضل مروت نے کی۔ پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔
پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اوپر مافیا کو مسلط کردیا گیا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دو خاندان نہیں مافیا ہیں، ان کا مقصد عوام کا پیسہ باہر بھیجنا ہے۔شعیب شاہین نے کہا کہ 25 کروڑ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔دو خاندان پچھلے 50 سال سے ہمارے بچوں کے مستقبل پر حاوی ہیں، ناجائز ایم این اے پیدا کیے جارہے ہیں، الیکشن کمیشن سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے، حقوق کا تحفظ کرنے کی بجائے لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے،ان دو خاندانوں کا مل کر سب نے مقابلہ کرنا ہے۔
شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں لوگوں کے وسائل کا تحفظ کرنا ہے، ہمارے پیسے چھین کر ہمارے حقوق پر ڈاکا ڈال کر کھائے جارہے ہیں، جب تک بانی پاکستان تحریک انصاف باہر نہیں نکلیں گے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، بانی پی ٹی آئی وزیراعظم بنے تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
عوام عمران خان کی توقع کے مطابق نہیں نکل رہے، شیر افضل مروت
اس موقع پر شیر افضل مروت نے کہا کہ ہر احتجاج پر عمران خان کو آگاہ کیا جاتا تھا، احتجاج پر عمران خان بہت خوش تھے، بانی پی ٹی آئی سے ملنے پر پیغام دیا گیا کہ جڑواں شہروں کے فیملیز نے باہر نکلنا ہے۔ہماری سیاسی جنگ سے زیادہ باہر نکلنے کی جنگ زیادہ اہمیت کی حامل ہے، عمران خان قوم کی طرف دیکھ رہے ہیں، عوام عمران خان کے معیار پر ابھی پورے نہیں نکل رہے۔
ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائے، فیصل جاوید
پشاور میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی جلسہ رنگ روڈ کتوبر چوک پر ہوا۔ سینیٹر فیصل جاوید، شاندانہ گلزار اور مقامی رہنماؤں نے قیادت کی، فیصل جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی جلسوں کے بعد آج میرا یہ پہلا جلسہ ہے، آج کارکنان کو دوبارہ دیکھ کر بہت خوش ہورہا ہوں۔ ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی ائی کو رہا کیا جائے، قائداعظم کے بعد پاکستان میں بانی پی ٹی آئی لیڈر ہے۔جتنے بھی ہمارے لیڈرز اور کارکنان پابند سلاسل ہیں، ہم سب کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، عمران خان کی رہائی اور الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات ہمارا مطالبہ ہے، ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس بحال کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی قیادت پر ہمیں اعتماد ہے۔
سائفر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، علی امین گنڈا پور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت کی گئی ہے، جلد تمام سازشیں بےنقاب ہوں گی۔ عمران خان کا شفاف ٹرائل ہونا چاہئے، سائفر پر تحقیقاتی کمیشن بنایا جانا چاہئے۔ چیف جسٹس سائفر پر جوڈیشل کمیشن بنائیں۔ ہماری نشستیں ہمیں واپس کی جائیں، ہم اپنا حق لے کر رہیں گے، خیبرپختونخوا میں آج عوام کی حکومت ہے، ہم سب نے متحد ہوکرکرپشن کے خلاف جہاد کرنا ہے، ہم خیبرپختونخوا میں ترقی لائیں گے، نوجوانوں کو روزگار دیں گے اور غربت کا خاتمہ کریں گے۔
سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ گرفتار
لاہور میں احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ کو گرفتار کرلیا گیا۔لطیف کھوسہ کے بیٹے شہباز کھوسہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ کو ایس پی کینٹ نے گرفتار کیا، احتجاج سے قبل پولیس نے لطیف کھوسہ کو گرفتار کیا۔
سلمان اکرم راجہ کو اچھرہ سے گرفتار کیا گیا، اس کے بعد محمود الرشید کے بیٹے حسن محمود کو بھی شادمان ٹاون سے حراست میں لے لیا گیا۔میاں محمود الرشید اور ان کے داماد اکرم عثمان پہلے ہی جیل میں ہیں، رکن پنجاب اسمبلی ہارون اکبر کو بھی اچھرہ سے حراست میں لے لیا گیا۔ ہارون اکبر، میاں اکرم عثمان کے بھائی بھی ہیں۔
لاہو لبرٹی چوک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی لیکن وہاں احتجاج کرنے کوئی نہ پہنچا۔
Number of arrests made in Lahore & across Punjab, including Former Governor Punjab, Sardar Latif Khan Kosa, Member Punjab Assembly Hafiz Farhat Abbas, Salman Akram Raja & others while protesting peacefully against rigging & mandate theft.
Staging peaceful protest is a… pic.twitter.com/sox99vN4fV
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) March 10, 2024
شیخوپورہ کے ارکان صوبائی اسمبلی گرفتار
شیخوپورہ سے لاہور احتجاج میں شرکت کیلئے جانے والے اراکین صوبائی اسمبلی کے قافلوں کو پولیس نے سگیاں پل پر روک کر تین ارکان صوبائی اسمبلی بیرسٹر طیاب راشد سندھو، اویس عمر ورک اور سردار سرفراز ڈوگر کو کارکنوں سمیت حراست میں لےکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
بھکر میں 20 گرفتاریاں
بھکر میں عباس چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں نے مبینہ انتخابی دھاندلی کےخلاف احتجاج کیا۔پولیس نے پی ٹی آئی رہنما رفیق نیازی، مجلس وحدت المسلمین کے رہنما ظہیرعباس نقوی سمیت 20 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی