پاکستان
تحریک انصاف کے انٹر پارٹی الیکشن، اکبر ایس بابر 13 سال بعد پارٹی سیکرٹریٹ پہنچ گئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر انٹراپارٹی میں الیکشن میں حصہ لینے کیلئے 13 سال بعد پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔
اکبر ایس بابر پارٹی کے بانی رہنماﺅں کے ہمراہ پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ پہنچے، انہیں دیکھ کر پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ کے دروازے کھل گئے۔
بانی رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن کی معلومات لینے آیا ہوں، کاغذات نامزدگی، ووٹر لسٹ، الیکشن کے طریقہ کار کی معلومات حاصل کرنی ہیں، کئی بانی ارکان الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ کل کے انٹراپارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لینا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ میں بلوچستان کے رہنماﺅں نے اکبر ایس بابر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی معلومات لینے آئے ہیں، یہاں کوئی ہے نہیں۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ وقت کم تھا تو خود آگیا، ہمارا اپنا دفتر ہے، یہاں کون معلومات دے گا؟ جس کے جواب میں بلوچستان سے آئے پارٹی رہنما نے قہقہہ لگاتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کو تو کوئی معلومات نہیں دے گا۔
پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ پارٹی میں جمہوریت چاہتے ہیں، پارٹی کو ادارہ بنانا چاہتا ہوں، ورکرز پر بھروسہ کیا جائے تو پارٹی مضبوط ہو سکتی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی