تازہ ترین
تحریک انصاف کا مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج، لاہور میں سلمان اکرم راجہ سمیت متعدد گرفتار اور رہا
لاہور میں پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 سے امیدوار سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کر لیا اور پھر کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا۔
واضح رہے پاکستان تحریکِ انصاف آج ملک بھر میں عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔
سلمان اکرم راجہ کو جیل روڈ پر واقع پارٹی کے سیکرٹریٹ کے باہر سے احتجاجی مظاہرے کے دوران گرفتار کیا گیا۔
گرفتاری کے وقت سلمان اکرم راجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجھے غیرقانونی طور پر گرفتار کر رہے ہیں۔ میں عوام کے ساتھ ہوں اور ہم حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
تحریک انصاف کے جیل روڈ دفتر کے باہر سلمان اکرم راجہ کے علاوہ 10 سے زائد کارکنان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
سلمان اکرم راجہ نے اپنے مخالف امیدوار عون چوہدری پر الیکشن میں مبینہ دھاندلی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے استحکامِ پاکستان پارٹی کے امیدوار عون چوہدری کی کامیاب کا نوٹس واپس لے لیا ہے اور سلمان اکرم راجہ کی مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔
لاہور میں پی ٹی آئی کے این اے 128 سے ناکام امیدوار افضال عظیم پاہٹ کی قیادت میں وکلاء نے جی پی او چوک میں بھی احتجاج کیا۔
لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے والی تحریک انصاف کی کئی خواتین کارکنان پی ٹی ائی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ آج لاہور میں احتجاج کے دوران سلمان اکرم راجہ سمیت چند شر پسند عناصر نے سڑکیں بلاک کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی جنہیں حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی