تازہ ترین
لوڈشیڈنگ پر کے پی حکومت اور مرکز کے درمیان کھینچاتانی، نوشہرہ میں زبردستی 12 فیڈرز آن کر دیے گئے، وزیراعلیٰ نے پولیس کو مقدمات کے اندراج سے روک دیا
خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق سے فوری طور پر مختلف واجبات کی مد میں 302ارب روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے
خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کےمعاملے پر وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان ٹھن گئی،وزیراعلیٰ نے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں اور پولیس کو بھی مظاہرین کےخلاف ایف آئی آرز کا اندارج نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
دوسری طرف وفاقی حکومت نے وزرات داخلہ سے مظاہرین کےخلاف ایف آئی آر کےاندراج کی درخواست کی ہے۔
نوشہرہ میں آج پھر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار خان نے 12 فیڈرز کی بجلی زبردستی بحال کردی۔ذوالفقار خان کارکنوں کے ہمراہ پبی اور تاروجہ گرڈ اسٹیشن پہنچے اور بجلی بحال کرائی جس کے بعد پیسکو حکام نے ممبر قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ اندراج کیلئے مراسلہ بھجوا دیا ہے۔
دوسری جانب پیسکو کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پیسکو کے ایک ہزار 300 سے زیادہ فیڈرز ہیں، 156 فیڈرز پر صرف 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
پیسکو کے مطابق 135 فیڈرز پر 20 سے 30 فیصد لاسز ہیں جہاں 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ 96 فیڈرز پر لاسز 30 سے 40 فیصد ہیں جہاں 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
پیسکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ143 فیڈرز پر 40 سے 60 فیصد تک لاسز ہیں جہاں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جبکہ 157 فیڈرز پر لاسز 60 سے 80 فیصد ہیں جہاں لوڈشیڈنگ 16 گھنٹے کی ہے۔
پیسکو کے مطابق 159 فیڈرز پر لاسز 80 فیصد سے زیادہ ہیں جن پر 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
علاوہ ازیں خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق سے فوری طور پر مختلف واجبات کی مد میں 302ارب روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے، صوبائی حکومت نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے اہداف کو پور ا کرنے کیلئے وفاق کو خیبرپختونخوا کے آئینی مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے، صوبائی حکومت نے ضم اضلاع کیلئے وفاق کی جانب سے مختص فنڈز کو ناکافی قرار دیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی