Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان کشیدگی

Published

on

ریٹرننگ آفس این اے 47 اسلام آباد  کے ریٹرننگ آفس کے باہر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو آراو آفس جانے سے روک دیا۔ خار دار تار لگا کر راستےبند کر دئیے گئے۔

این اے 47 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار شعیب شاہین ایڈووکیٹ امیدوار ہیں اور اب تک اس حلقے کے نتائج الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری نہیں کئے گئے۔

تحریک انصاف کے کارکنوں کا موقف ہے کہ انہیں ریٹرننگ آفس کے سامنے سڑک پر بھی کھڑے ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی،وہ  آر او آفس میں پٹیشن فائل کرنا چاہتے ہیں لیکن اجازت نہیں دی جا رہی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین