Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

سرحد پار سے دہشتگردی اب مزید برداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

Published

on

وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ سرحد پار سے دہشتگردی کو اب مزید برداشت نہیں کر سکتے،پاکستان کی سرحدیں دہشتگردی کے خلاف ریڈلائن ہیں۔

وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج وفاقی کابینہ کا پہلا  باقاعدہ  اجلاس ہے،تمام وزراء اور سرکاری افسران کو خوش آمدید کہتا ہوں،امید کرتا ہوں یہ کابینہ عوام  کے اعتماد پر پورااترے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپنے شہدا اور ان کے عظیم  والدین  کو خراج  عقیدت پیش کرتے ہیں،ہمارے جوانوں  نے دہشت گردوں  کو مارنے کے بعد  شہادت قبول  کی،کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان  میں دہشت گردی  سر اٹھارہی  ہے،ماضی میں قربانیوں کے نتیجے  میں دہشت گردی کا مکمل صفایا  کردیا تھا،بدقسمتی سے چند  سال پہلے دہشت گردی نے پھر سے سر اٹھایا،بے پناہ  وسائل خرچ کرنے کے بعد  دہشت گردی  کا واپس آنا المیے سے کم نہیں،چند روز قبل  لیفٹیننٹ کرنل کاشف شہید اور احمد بدر  کے گھر والوں  سے ملنے گیا، ان  شہدا کے والدین کے حوصلے نے میرا ایمان  تازہ  کردیا،کیپٹن احمد بدر کے والدین نے کہا  ان دہشت گردوں  کا مکمل خاتمہ کریں،ہمسایہ  ملک کی سرزمین دہشت گردی کیلئےاستعمال  ہوگی تو ہرگز  برداشت نہیں کریں گے،سرحد پار سے  دہشت گردی کو اب مزید برداشت نہیں کرسکتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں دہشت گردی کیخلاف  ریڈ لائن  ہیں،پاک فوج اور حکومت  مل کر دہشت گردی  کا خاتمہ کریں گے،برادر  ممالک آئیں  بیٹھیں مل کر  دہشت گردی کیخلاف لائحہ عمل  تیار کریں۔

معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس خوشی سے نہیں جارہے،معیشت کو کھڑا کرنا  ہے اور قرضوں سے جان چھڑانی  ہے،پاکستان کو بچانے کیلئے ہم نے اپنا سیاسی  اثاثہ بھی قربان کیا، ہمارا  ماننا ہے ریاست بچ گئی  تو سیاست  بھی بچ جائے گی،آئندہ بھی ہمیں مجبوری  کے تحت آئی ایم ایف  سے ڈیل کرنا ہوگی، 2400 ارب  کے محصولات  یا تو ٹریبونل  کے پاس ہیں یا  عدالتوں میں ہیں،وزیرقانون سے کہا ہے ان ٹریبونلز  سے میٹنگ  کرکے جلد از جلد  فیصلہ کریں،چیف جسٹس کی خدمت  میں التجا  ہے کہ وہ ہائیکورٹ  کو ہدایت  فرمادیں،جلد فیصلہ کریں  تاکہ پتا چلے کون سے محصولات سرکار کے خزانے میں آنے ہیں،2400 ارب محصولات  کے سوا سالانہ  اربوں ،  کھربوں  مافیا کھائے جارہے ہیں،۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے شاہانہ اخراجات  کم کرنے کیلئے  کمیٹی بناچکا ہوں،کئی  محکمے  ایسے ہیں جن  کی ضرورت نہیں ہے،18 ویں ترمیم کے بعد  کئی  محکمے صوبوں  کے پاس چلے گئے،اخراجات میں جہاں جہاں کمی لائی جاسکتی ہے  لائیں گے،کمیٹی کی رپورٹ آجائے گی اس پر فوری عملدرآمد کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین