Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ٹیسٹ میچ فیس بڑھائی جائے، سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود

Published

on

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ قومی کرکٹرز کی ٹیسٹ میچ فیس میں اضافہ کیا جائے۔

اپنے ایک بیان میں خالد محمود نے کہا ہے کہ زیادہ میچ فیس نہ دی گئی تو کرکٹرز ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دیں گے اور ریٹائرمنٹ لینا شروع کردیں گے۔

خالد محمود نے کہا ہے کہ لیگز کی کشش بڑھتی جارہی ہے جہاں کروڑوں روپے ملتے ہیں، جب فاسٹ بولرز کو صرف 4 اوور کرنا ہوں تو وہ کیوں ٹیسٹ میں جان مارے گا، ٹیسٹ میں وہ اسی وقت دلچسپی لے گا جب اس کو زیادہ پیسہ ملے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کے لیے بچانا ہے تو بورڈ کو حکمت عملی بنانا ہوگی، بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کی تنخواہیں زیادہ ہوسکتی ہیں تو کرکٹرز کو زیادہ پیسے کیوں نہیں دیے جاسکتے۔

خالد محمود نے کہا ہے کہ پیسہ کرکٹرز کی وجہ سے آتا ہے تو پیسہ انہیں ہی ملنا چاہیے، ماضی میں محمد عامر اور وہاب ریاض ریڈ بال کرکٹ چھوڑ چکے ہیں جبکہ حارٹ رؤف کو ٹیسٹ نہ کھیلنے پر سزا سنادی گئی۔

سابق چیئرمین کا کہنا ہے کہ کیا آپ ایسا کرنے سے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ چھوڑنے سے روک سکتے ہیں؟ سزائیں مت سنائیں فیسیں بڑھائیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین