Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شکر کریں ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر ہو گیا، زرداری

Published

on

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شکر کریں ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔

سپریم کورٹ کے باہر ایک رپورٹر نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ کیا انصاف کی توقع ہے؟

اس سوال پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ مجھے انصاف کی توقع ہے، کیوں نہیں ہے، مجھے عدالت سے انصاف کی امید ہے۔

سابق صدر سے پوچھا گیا کہ کیس اتنی دیر سے کیوں لگایا گیا؟

اس پر آصف زرداری نے کہا کہ اس سے سوال نکالتے رہیں کیوں جلدی آئے دیر سے کیوں آئے، شکر کریں یہ کیس سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین