Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

شکر ہے بالی وڈ انڈسٹری نے مجھے لانچ نہیں کیا ورنہ میرے کپڑے اتار دیتے، پائل گھوش کے بیان پر ہنگامہ

Published

on

پائل گھوش 1992 میں کولکتہ میں پیدا ہوئیں۔ پولیٹیکل سائنس میں گریجویشن کے بعد انہوں نے کم عمری میں ہی بی بی سی کی ایک ٹیلی فلم میں کام کیا۔ اس کے بعد وہ کینیڈین فلم میں بھی نظر آئیں۔ پائل نے اداکاری کا کورس کر رکھا ہے اور اسی دوران انہیں پہلی ساؤتھ فلم کی پیشکش ہوئی۔ ساؤتھ سنیما سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی پائل نے بالی ووڈ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

پائل گھوش نے حال ہی میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس میں انہوں نے لکھا : تھینک گاڈ، مجھے ساؤتھ فلم انڈسٹری نے لانچ کیا۔ اگر بالی ووڈ انڈسٹری مجھے لانچ کرتی تو وہ مجھے پیش کرنے کے لئے میرے کپڑے اتار دیتے کیونکہ وہاں تخلیقی صلاحیتوں سے زیادہ خواتین کے جسم کا استعمال کیا جاتا ہے

پائل نے یہ پوسٹ 1 اکتوبر کو صبح 8 بجے کے قریب شیئر کی تھی۔ اس کے بعد یہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگی۔ پائل کی اس پوسٹ کے بعد بالی ووڈ اور ساؤتھ کے کام کرنے کے انداز پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ پائل ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘فائر آف لو: ریڈ’ کو لے کر خبروں میں ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ کرشنا ابھیشیک نظر آئیں گے۔

پائل کی اس پوسٹ نے تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب پائل نے ایسا بیان دیا ہو۔ اس سے پہلے وہ ایک مرتبہ اپنی زندگی ختم کرنے کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کر چکی ہیں۔ اس پوسٹ کے بعد بھی کافی ہنگامہ ہوا تھا

پائل نے ایک مرتبہ انوراگ کشیپ پر ساؤتھ اور بالی ووڈ کے حوالے سے بھی الزام لگایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں نے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں 2 نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا۔ اس دوران انہوں نے مجھے ہاتھ تک نہیں لگایا، لیکن میں نے بالی ووڈ میں انوراگ کشیپ کے ساتھ کام تک نہیں کیا، پھر بھی ہماری تیسری ملاقات کے دوران اس نے میرا ریپ کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین