پاکستان
احتساب عدالت نے فواد چوہدری کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا
احتساب عدالت نے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فواد چوہدری کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خرد برد کیس میں فواد چوہدری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
فواد چوہدری کو احتساب عدالت اسلام آباد میں ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ دو افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کئے تھے وہ پیش نہیں ہوئے،انکوائری کے لئے مزید وقت درکار ہے۔
نیب نے فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
فواد چوہدری کے وکیل عامر عباس نے کہا کہ جو بھی آرڈر ہوتا ہے اس میں لکھا جائے کہ جج ڈیوٹی پر ہیں کورٹ میں نہیں ،اس منصوبے میں ٹینڈر ہوا ہی نہیں تو الزام کیسا؟میرے 31 سالہ پریکٹس میں ایسا کوئی کیس کبھی آیا ہی نہیں،اگر کسی کو ذاتی حیثیت میں کوئی پیسے دئیے تو گواہ لے آئیں،اگر کسی کا ذاتی معاملہ ہے تو 420 کا کیس کریں، نیب کیسے کسی کو گرفتار کر سکتا ہے۔
وکیل صفائی عامر عباس نے کہا کہ یہ کون سی تفتیش میں ہوتا ہے کہ ابتدائی مراحل میں کنفرنٹ کیا جائے،پچھلی حکومت میں ایک ترمیم کے ذریعے جسمانی ریمانڈ کو 14 دن سے بڑھا کر 30 دن کر دیا گیا،آج کہتے ہیں کوئی ہاؤسنگ سوسائٹی بنی ہے، اس کا کوئی این او سی ہے دکھا دیں،ہاؤسنگ سوسائٹی کی کوئی فائل دکھا دیں، الیکشن پراسس سے باہر کرنے کے لیے 30 دن ریمانڈ پورا کیا جا رہا ہے،ایک روپے کا سرکاری خزانے کو نقصان ثابت نہیں کر سکے،اگر کنٹریکٹرز نے 18 لاکھ دئیے تو اسے بدلے میں کیا ملا ؟ الزام تو کوئی بھی لگا سکتا ہے۔مقصد صرف فواد چوہدری کو اندر رکھنا ہے تاکہ 30 دن بعد فواد جانے ضمانت جانے،ڈیوٹی جج کے سامنے ایک سمری آتی ہے جسمانی ریمانڈ کی اسے دیکھنا ہوتا ہے،پہلے کال اپ نوٹس میں صرف اٹر رسوخ استعمال کرنے کا الزام تھا اب الزامات بڑھتے چلے جا رہے ہیں،یہ کوئی بلائنڈ قتل کا کیس نہیں کہ نئے حقائق سامنے آ رہے ہیں۔جسمانی ریمانڈ کی توسیع ہوتی ہے نیا ریمانڈ نہیں لیا جاتا،توسیع کے لیے ٹھوس وجوہات ہونی چاہئیں۔
فواد چوہدری روسٹرم پر آئے اور کہا کہ نیب پراسیکیوٹر کے خلاف توہین عدالت فائل کرنا چاہتا ہوں،نیب پراسیکیوٹر نے جھوٹ بولا کہ ایک کنٹریکٹ ہوا۔دوسرا جھوٹ بولا کہ میرے اکاؤنٹ ڈسکور ہوئے۔ایزی پیسہ اکاؤنٹ کو ڈسکور کر لیا۔مجھے پتہ ہے کیسے دور سے گزر رہے ہیں لیکن ہمارے ساتھ ایسا سلوک نہ کیا جائے۔ ہم نہیں الیکشن سے پہلے باہر آتے ہیں کون سا ضمانت ہو جانی لیکن اس طرح کے کیسز نہ بنائے جائیں۔
عدالت نے فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا اور بعد میں محفوظ فیصلہ سنایا کہ فواد چوہدری کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال