Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ معطل کر دیئے

Published

on

نوازشریف کےصاحبزادوں کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا، احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتار ی معطل کر دیئے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔عدالت نے 14 مارچ تک کے لیے حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

حسین نواز اور حسن نواز نے وارنٹ معطلی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا، حسن اور حسین نواز کے  وکیل قاضی مصباح الحسن اور رانا عرفان ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

حسین نواز اور حسن نواز نے نیب ریفرنسز ایون فیلڈ،فلیگ  شپ اور العزیزیہ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔

احتساب عدالت نے سات سال قبل دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیاتھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین