Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر انتظامی ڈھانچہ ختم ہوچکا، پی ٹی آئی کا بطور جماعت کیا سٹیٹس ہے؟ الیکشن کمیشن کا پارٹی چیئرمین اور آرگنائزر کو نوٹس

Published

on

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کونوٹس جاری کردیا،الیکشن کمیشن نے پارٹی چیئرمین اورفیڈرل الیکشن کمشنر رئوف حسن کو30مئی کوطلب کرلیا،الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات پر پی ٹی آئی کو سوالنامہ بھیج رکھاہے۔

الیکشن کمیشن نے سوالنامے میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 5 سال میں انٹر پارٹی الیکشن نہیں کرائے، لہذا اس کا انتظامی ڈھانچہ ختم ہو گیا،اس وقت پی ٹی آئی کا بطور سیاسی جماعت کیا اسٹیٹس ہے؟

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق پرانے قانون کے مطابق درج سیاسی جماعت رجسٹر ہو گی اگر وہ پارٹی الیکشن کے 7 دن کے اندر سرٹیفیکٹ جمع کرائے جس میں انٹرا پارٹی الیکشن کی تاریخ ،منتخب عہدیداران کی تفصیلات، الیکشن نتائج، نتائج کے اعلان کی کاپی ہو۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق اگر رجسٹرڈ سیاسی جماعت 60 دن کے اندر دستاویزات جمع نہیں کراتی جس میں اکاؤنٹس کی تفصیلات ، دو ہزار ممبران کے دستخط شدہ فہرست اور شناختی کارڈ کی کاپی ،اور دو لاکھ روپے ہو تو سماعت کا موقع دیکر الیکشن کمشن پارٹی کا اندراج ختم کر سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی کا اندراج ختم کرنے کی کاروائی شروع کی جا سکتی ہے؟کیا پی ٹی آئی جنرل باڈی اجلاس وفاق ، صوبوں اور مقامی سطح کے تمام ارکان کے الیکٹرال کالج پر ہوا تھا،پی ٹی آئی جنرل باڈی نے 31 جنوری کو الیکشن کمںشنر تعینات کیا،پی ٹی آئی آئین کے مطابق پارٹی کی نیشنل کونسل الیکشن کمشنر مقرر کرتی ہے، پی ٹی آئی آئین کے مطابق جنرل باڈی کی جانب سے الیکشن کمشنر مقرر کرنے کا کیا اسٹیٹس ہے؟

الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ کیا اس جنرل باڈی اجلاس میں چیف ارگنائزر مقرر کیا گیا تھا؟ اس چیف ارگنائزر نے روف حسن کو چیف الیکشن کمشنر نوٹیفائی کیا؟ جنرل باڈی کی جانب سے چیف ارگنائزر کی تعیناتی جائز ہے؟ کیا وہ سی ای سی مقرر کر سکتے ہیں؟

الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق موصول 5 درخواستوں پر آپ کا کیا موقف ہے،الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ نے برقرار رکھا،اس فیصلے کی روشنی میں پی ٹی آئی کے پاس انتخابی نشان نہیں،الیکشن ایکٹ پارٹی الیکشن نہ کرانے پر جرمانہ عائد کرتا ہے، پی ٹی آئی پر جرمانہ عائد کیوں نہ کیا جائے؟

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین