دنیا
امریکا اور ویتنام کے درمیان سیمی کنڈکٹر، ٹیک اور ایوی ایشن کے شعبوں میں معاہدوں کا اعلان
ا مریکی صدر جو بائیڈن کے ہنوئی کے دورے کے دوران امریکا اور ویتنام کی فرموں کے ایگزیکٹوز نےسیمی کنڈکٹر، ٹیک اور ایوی ایشن کے شعبوں میں کاروباری شراکت داری قائم کرنے کے معاہدے کئے، طیاروں اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نئے سودے دیکھنے کو ملے۔
گوگل، انٹیل، امکور، مارویل، گلوبل فاؤنڈریز اور بوئنگ کے سینئر ایگزیکٹوز نے ویتنام یوایس انوویشن اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کی۔
ویتنام کی جانب سے الیکٹرک کار میکر ون فاسٹ،ویتنام ایئرلائنز، ٹیک کمپنی مومو اور انٹرنیٹ کمپنی وی این جی کے سینئر ایگزیکٹو شریک ہوئے۔
بائیڈن نے میٹنگ میں اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ملک کلاؤڈ کمپیوٹنگ، سیمی کنڈکٹرز اور مصنوعی ذہانت میں تعاون کو بڑھا رہے ہیں، اور اس بات پر زور دیا کہ ویتنام اہم معدنیات کی فراہمی کے لیے بہت اہم ہے۔
ویتنام میں نایاب معدنیات کے دنیا کے دوسرے بڑے ذخائر ہیں، جو الیکٹرک گاڑیوں اور ونڈ ٹربائنز میں استعمال ہوتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی طرف سے اعلان کردہ سودوں میں ویتنام ایئر لائنز کی جانب سے 50 بوئنگ 737 میکس جیٹ طیاروں کی خریداری شامل ہے، اس معاہدے کی مالیت 7.8 بلین ڈالر ہے۔
وائٹ ہاؤس نے مائیکروسافٹ کی طرف سے "ویتنام اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے لیے تیار کردہ مصنوعی ذہانت پر مبنی حل” بنانے کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔
وائٹ ہاؤس نے ویتنام میں امریکی فرموں کی چپ سے متعلق سرمایہ کاری کی بشمول ویتنام میں چپ ڈیزائن مراکز کی تعمیر کے لیے مارویل اورسیناپسز کے منصوبے پر بھی روشنی ڈالی، ۔
وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ ہنوئی کے قریب $1.6 بلین ڈالر کی ایک نئی امکور فیکٹری جو چپس کو اسمبل، پیکج اور ٹیسٹ کرے گی اکتوبر میں کام شروع کرنے والی ہے۔
سرمایہ کاری ویتنام کے جنوب میں انٹیل کے 1.5 بلین ڈالر کے چپ اسمبلنگ پلانٹ کے برابر ہے – جو کمپنی کا دنیا بھر میں سب سے بڑا ہے۔ ذرائع نے اس سال کے شروع میں کہا تھا کہ اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔
وائٹ ہاؤس نے یہ بھی کہا کہ امریکا ہنی ویل ویتنام کے پہلے بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم کو تیار کرنے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے ویتنام کے پارٹنر کے ساتھ تعاون کرے گی۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور ویتنام کے وزیر سرمایہ کاری نے اجلاس کی صدارت کی، جس کے بعد بائیڈن اور ویتنام کے وزیر اعظم کی بات چیت ہوئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی