Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ورلڈ کپ کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان تاخیر کا شکار، ذکا اشرف کارکردگی پر سلیکشن کے خواہاں

Published

on

پاکستان کرکٹ کے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان تاخیر کا شکار ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے ورلڈکپ اسکواڈ کے حوالے سے مشاورات آخری مراحل میں داخل  ہو گئی۔قومی ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان آج یا کل کیا جائے گا۔

کل پی سی بی کا ایشیاءکپ میں قومی ٹیم کے پرفارمنس ریویو اجلاس ہوا۔۔ اجلاس کی صدارت سربراہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کی۔ کپتان بابر اعظم ڈاٸریکٹر کرکٹ مکی آرتھر کوچ بریڈ برن ویڈیو لنک پر اجلاس کا حصہ بنے۔

سلیکشن کمیٹی سمیت کرکٹ اور ٹیکنکل کمیٹی کے ارکان بھی اجلاس میں شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم سے اجلاس میں پوچھا گیا کہ کہاں غلطیاں ہوئیں اور انہیں کیسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے؟۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ باولنگ کوچ نے شاداب خان کی باولنگ میں بہتری لانے کے لیے سپین باولنگ کوچ رکھنے کا مشورہ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر ورلڈ کپ کے لیے ٹیم سلیکٹ کرنے کے خواہش مند ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین