Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ڈاکوؤں کے پاس اینٹی ایئر کرافٹ کا پروپیگنڈا پاکستان کو مہنگا پڑ گیا، انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے فضائی حدود غیرمحفوظ قرار دیں

Published

on

ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ نے کہا ہے کہ سندھ کے کچے میں اینٹی ایئر کرافٹ میزائل کی سوشمل میڈیا افواہوں سے پاکستانی فضائی حدود کیلئے سنگین مسائل پیدا ہوئے ،اینٹی ائیرکرافٹ میزائل کی مبینہ موجودگی ایاساکی فضائی ایڈوائزری کا باعث بنیں۔

ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ کے مطابق سوشل میڈیا اوردیگرپلیٹ فارمزپرسندھ کے کچے کے ڈاکوؤں کی وائرل تصاویرجن میں ان کے ہاتھوں میں بھاری اسلحہ حتیٰ کہ اینٹی ائیرکرافٹ گنزسنگین صورتحال کا سبب بنی،حالانکہ ان میں سے کچھ تصاویرکافی سال پرانی تھیں،ان خبروں کو جواز بناکر یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ایاسا) نے پاکستان کی فضائی حدود میں اڑنے والی پروازوں کیلئے ایڈوائزری جاری کی۔

ڈی جی سی اے اے کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی ایڈوائزری پر سی اے اے نے یورپ سے اعلی سطح پر رابطہ کیا کیونکہ ایڈوائزری زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتی،اس پرانھیں آگاہی دی گئی،ایاسا کو یہ بھی باورکروایاگیا کہ پاکستانی حدود کی فضائی ایڈوائزری عجلت میں جاری کی گئی اورایاسا ایڈوائزری ملکی ایوی ایشن پرانتہائی منفی اثرات کا باعث بن سکتی ہے۔

خاقان مرتضیٰ کا مزید کہناہے کہ نئی ایڈوائزری میں برطانیہ کی سابقہ ایک ایڈوائزری کا حوالہ دیا گیا،انھیں اس بات کی آگاہی دی گئی کہ برطانوی فضائی ایڈوائزری کے باوجود برطانیہ سے پروازیں پاکستان آرہی تھیں،ایاسا کی جانب سے مذکورہ معاملے پریہ موقف اختیار کیاگیا کہ پاکستانی فضائی حدود میں ایک مخصوص بلندی پرپروازوں کو فضائی آپریشن کے لیےجاری ایڈوائزری پاکستانی میڈیا میں اینٹی ائیرکرافٹ اسلحے کی رپورٹس کے باعث جاری کی گئی۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین