Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز الٰہی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

Published

on

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منطور کر لیا۔

پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے مقدمے میں دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔

پرویز الہی کو عدالت میں پیش کیا گیا، پرویز الہی کے وکلا نے وکالت نامہ جمع کروا دیا۔

پرویز الہی کے وکیل علی بخاری کی جانب سے درخواست دی گئی کہ پرویز الہی کی فیملی کو ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

پرویز الہی کے وکیل سردار عبدالرازق نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی کے خلاف بہت ہی مضحکہ خیز مقدمہ بنایا ہے، پرویز الہی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حال ہی میں چوہدری پرویز الہی کو متعدد کیسز میں ڈسچارج کیا گیا لیکن انھیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، پرویز الہٰی کو کئی مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے۔

وکیل سردار عبدالرزاق نے کہا کہ4 ستمبر کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں سب واضح ہے، لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری پرویز الہٰی کو اٹک جیل سے لاہور ہائی کورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

پرویز الہی کے وکیل سردار عبدالرازق نے کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی۔

اسپیشل پراسیکوٹر طاہر کاظم نے اپنے دلائل میں کہا کہ چیزوں کو موڑ توڑ کر پیش کیا گیا ہے، کل اسلام آباد ہائی کورٹ نے تھری ایم پی او کا آرڈر معطل کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے میں آرڈر لکھا اگر کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے۔

پراسیکوٹر طاہر کاظم نے کہا کہ پرویز الہی مقدمے میں مطلوب تھے جس وجہ سے گرفتار کیا ہے، ان پر الزام ہے کہ انھوں نے لوگوں کو بھیجا ہے اور مالی معاونت کی، وہ لوگ کون تھے اور گاڑیاں کون سی تھیں، ان سے مالی معاونت پر تفتیش کرنی ہے۔

دلائل مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چوہدری پرویز الہی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منطور کر لیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین