Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی بی 7 زیارت کے 11 پولنگ سٹیشنوں میں پولنگ دوبارہ کرانے کی اپیل مسترد

Published

on

سپریم کورٹ نے پی بی 7 زیارت میں جے یو آئی کے خلیل الرحمٰن کی گیارہ پولنگ اسٹیشنز پر دوبار پولنگ کی اپیل مسترد کردی۔

سپریم کورٹ میں پی بی 7 زیارت میں جے یو آئی کے خلیل الرحمٰن کی گیارہ پولنگ اسٹیشنز پر دوبار پولنگ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ گیارہ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کے بعد ن لیگ کے نور محمد 2888 ووٹوں سے کامیاب ہوئے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب تک الیکشن کمیشن کا کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی عمل نہیں بتائیں گے مداخلت نہیں کریں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ گیارہ پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ ہوئی ایک شخص قتل ہوا،الیکشن کمیشن کے فیصلے میں آئین کی کہاں خلاف ورزی ہوئی؟

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انکوائری نہیں کی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اگر نتائج سے کوئی مسئلہ ہے تو متعلقہ فورم پر جائیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پہلے انتخابات میں خیل الرحمن جیتے تھے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن میں کوئی دھاندلی ہوئی ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جی الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔

جسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ اگر دھاندلی ہوئی ہے تو متعلقہ فورم پر اپنا مقدمہ ثابت کریں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آئین بڑا واضح ہے،الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اسکا احترام کریں، آئین و قانون کی خلاف ورزی نہ ہو تو مداخلت نہیں کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین