Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

توہین عدالت لگتی ہے تو کوئی بات نہیں،معذرت کر لیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

Published

on

The cost of electricity from Thar coal is 5 and a half rupees per unit, the provinces can do the distribution of electricity themselves, Murad Ali Shah said.

وزیر اعلیٰ سندھ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ گئے۔

اس موقع پر مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت لگتی ہے تو کوئی بات نہیں،عدالت میں رپورٹ جمع نہ کرانے کا اعتراف کرتا ہوں، عدالت سے معذرت کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گجر نالہ متاثرین کے حوالے سے عملدرآمد کیا ہے،جو جو کام کرنے تھے کرلئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے مقابلے میں بہت زیادہ عملدرآمد کیا ہے، اگر توہین عدالت لگانی ہے تو اس وقت کی وفاقی حکومت پر لگائی جائے،اس وقت کی وفاقی حکومت نے 36 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا لیکن بعد میں مکر گئے،وفاقی حکومت نے گھر بنا کر دینے کا وعدہ کیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین