تازہ ترین
ممنوعہ اسلحہ رکھنے کی کیٹیگری میں چیف جسٹس کا نام بغیر اجازت شامل کرنے پر اٹارنی جنرل عدالت طلب
ملک بھر میں ممنوعہ اسلحہ کیخلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ممنوعہ اسلحہ لائسنس رکھنے کی کیٹیگری میں میری اجازت کے بغیر میرا نام بھی شامل کیا گیا،کلاشنکوف کوئی کھلونا یا کنگھی نہیں ہوتی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہو سکتا ہے اس معاملے پر عدالتی معاون مقرر کریں،ممنوعہ اسلحہ لائسنس رکھنے کی کیٹیگری میں میری اجازت کے بغیر میرا نام بھی شامل کیا گیا،میرے لیے قانون میں خصوصی رعایت ملنا باعث شرم ہے،میں نے اس معاملے پر ایک خط بھی لکھا تھا جسکا جواب نہیں دیا گیا،کلاشنکوف کوئی کھلونا یا کنگھی نہیں ہوتی، پبلک سرونٹ کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہوتا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سکولوں میں جائیں تو وہاں سیکورٹی گارڈز اسلحہ لیے کھڑے ہوتے ہیں،غریب کے بچوں کے سکولوں کے باہر تو گارڈز نہیں ہوتے، اسلحہ اٹھائے شخص کے بارے میں کیسے پتہ چلے گا وہ دہشت گرد ہے یا نہیں،شام کو اسلام آباد میں دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ کیا پارلیمنٹ کے ارکان کو بھی اجازت ہے وہ اپنے ٹیبل پر اسلحہ رکھ کر بیٹھیں؟
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ شادی کی تقریبات میں اسلحہ کی نمائش کی جاتی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ امید ہے نئی حکومت آکر اس معاملے پر کوئی اقدامات اٹھائے گی، کوئی بھی ملک کی عوام کا نہیں سوچتا، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی ویڈیوز موجود ہیں،اسلحہ لیے بڑی مشہور شخصیات کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز موجود ہیں،ہم کسی کا نام لیکر اسے شرمندہ نہیں کرنا چاہتے،ہم نے اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے،آئی جی بھی پولیس کے قافلے کیساتھ سفر کرتا ہے،کب تک قانون کیساتھ مذاق ہوتا رہے گا،جب بم پھٹ رہے ہوں تو دیواریں اونچی کر دی جاتی ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی