Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایران میں قتل ہونے والے پاکستانیوں کی لاشیں ایرانی حکام نے پاکستان کے حوالے کردیں

Published

on

ایران میں قتل ہوئے 9 پاکستانیوں کی میتیں پاکستانی حکام کے حوالے کردی گئیں۔

پاک ایران سرحد کے راہداری گیٹ پر ایرانی بارڈر سکیورٹی گارڈز نے میتیں پاکستانی حکام کے حوالے کیں۔

مارے گئے افراد میں ملک اظہر ولد نذیر حسین سکنہ علی پور،محمد شعیب ولد نذیر احمد سکنہ مظفر گڑھ، نذیر احمد ولد غلام محمد جان سکنہ مظفر گڑھ، محمد اکمل سکنکہ علی پور مظفر گڑھ، محمد ابوبکر ولد غلام یاسین سکنہ لودھراں، شہریار ولد غلام حسین سکنہ ملتان، شبیر احمد ولد محمد نواز سکنہ لیہ، محمد ندیم ولد گلزار سکنہ بہاولپور اور محمد شہزاد ولد عبدالمالک سکنہ بہاولپور شامل ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر تفتان وقار کاکڑ نے پاکستانی باشندوں کی میتیں وصول کیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے بدھ کو کہا کہ 27 جنوری کو ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں ’دہشت گردانہ حملے‘ میں جان سے جانے والے نو پاکستانی شہریوں کی میتیں تفتان بارڈر سے ہوائی جہاز کے ذریعے ملتان پہنچائی جائیں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین