پاکستان
نگران حکومت نے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو 13 نئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت دے دی
پنجاب کی نگران صوبائی کابینہ نے بھی 9 مئی کے واقعات کو جواز بنا کر پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو نئی گاڑیوں کی خریداری کی اجازت دے دی۔
سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے 9 مئی کے واقعات کو جواز بنا کر نئی گاڑیوں کی خریداری کی درخواست کی تھی۔ کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمینٹ کے بعد پنجاب کی نگران صوبائی کابینہ نے بھی گاڑیوں کی خریداری کی اجازت دے دی۔
سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب عثمان انور نے 9 مئی کے واقعات کی پیروی کو بنیاد بنا کر گاڑیوں کیلئے فنڈز مانگے تھے۔
پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے مستقبل میں گاڑیوں کے مہنگا ہونے کو بھی نئی گاڑیوں کی خریداری کا جواز بنایاتھا۔
نئے مالی سال میں محکمہ خزانہ پنجاب سے 13نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے 6 کروڑ 55 لاکھ روپے فراہم کرنےکی درخواست کی تھی۔
سیکرٹری پراسیکیوشن عثمان انور کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے 5 کروڑ55 لاکھ فراہم کرنے پر رضامندی ظاہرکی، 3 جولائی کو ایک کروڑ85 لاکھ مل گئے۔محکمہ خزانہ پنجاب کو بقیہ 3 کروڑ 70 لاکھ فراہم کرنے کا کہا تو سمری ارسال کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
عثمان انور کا موقف ہے کہ 9 مئی کے واقعات کےبعد محکمہ پراسیکیوشن دن رات کام کررہاہے، پراسیکیوٹرز بہت محنت کررہےہیں، کسی بھی مجرم کو سزا کے بغیر نہیں چھوڑنا چاہتے، پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی گاڑیاں بہت پرانی، خستہ اور قومی خزانے پر بوجھ ہیں۔
پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق موجودہ امن و عامہ کی صورتحال میں محکمہ پراسیکیوشن پنجاب کے پاس نئی گاڑیاں ہونا بہت ضروری ہیں،سمری ارسال کرتے وقت 1300 سی سی گاڑی کی قیمت 24 لاکھ 43ہزار تھی، اب 50 لاکھ 76 ہزارہوچکی ہے،
سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب کے مطابق گاڑیاں مہنگی ہونےسے قبل نئی گاڑیاں خریدنا بہت ضروری ہے، نگران پنجاب حکومت نے سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب عثمان انور کی درخواست پر 3 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی