Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

نگران حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کی سمری پر صدر کے اعتراضات کا جواب دے دیا

Published

on

The Federal Capital Islamabad Local Government Bill 2024 passed by the National Assembly, the number of Union Council representatives was increased

نگراں حکومت نے قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس طلب کرنے کی سمری پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعتراضات کا جواب دے دیا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 91 میں کہیں نہیں لکھا ایوان نامکمل ہو تو اجلاس نہیں بلایا جاسکتا۔

ذرائع کے مطابق صدرکی صوابدید اور استحقاق ہے ہی نہیں کہ آرٹیکل 91 کے تحت اجلاس روک سکیں۔ صدر صرف آرٹیکل 54 کے تحت معمول کے اجلاس کو روک سکتے ہیں۔

ذرائع نگراں حکومت کے مطابق یہ معمول کا نہیں غیرمعمولی اجلاس آئینی تقاضا ہے، کہیں بھی نہیں لکھا کہ مخصوص نشستیں نہ ہوں تو اجلاس نہیں ہوسکتا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے نگران حکومت نے صدر کو دوبارہ لکھ دیا ہے۔ وفاق نے صدر مملکت کے اٹھائے گئے اعتراضات کا جواب دیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ نگران حکومت نے صدر کو جواب میں کہا کہ آرٹیکل 91 میں نامکمل ایوان کا کہیں تذکرہ نہیں، صدر صرف آرٹیکل 54 کے تحت معمول کے اجلاس کو روک سکتے ہیں، یہ معمول کا اجلاس نہیں، آئنی تقاضہ ہے۔

ذرائع کے مطابق جواب میں لکھا گیا کہ کہیں نہیں لکھا کہ مخصوص نشستیں نہ ہوں تو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوسکتا۔

نگران وفاقی حکومت نے صدر کو فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ صد ر مملکت آئین کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں، آئین کے آرٹیکل91 کی شق 2 کے تحت الیکشن کے 21 ویں دن اجلاس بلانا ضروری ہے، صدرنے 29 فروری کواجلاس نہ بلایا تو بھی اجلاس اسی دن ہوگا۔

 

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. puravive reviews

    فروری 28, 2024 at 1:46 صبح

    This stage is fabulous. The magnificent information uncovers the publisher’s excitement. I’m shocked and envision additional such extraordinary presents.

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین