پاکستان
تحریک انصاف کے جلسہ کا معاملہ، ان پر پابندی لگانی ہے تو درخواست لائیں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے سخت ریمارکس
باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سخت ریمارکس دیے، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ان پر مکمل پابندی لگانا چاہتے ہیں تو لائیں درخواست،قانون اجازت دے گا تو فوری پابندی لگانے کا حکم دے دیں گے ، ادارے اور ساری ایجنسیاں بیٹھ گئیں جلسہ کیسے روکا جائے؟مہذب بننا چاہتے ہیں تو سب کیلئے ایک قانون بنائیں۔
عدالت نے محکمہ داخلہ کی رپورٹ مسترد کر تے ہوئے متعلقہ اداروں کو دس دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست سنددھ ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت ہوئی تو ڈپٹی کمشنر نے رپورٹ پیش کی کہ عدالتی احکامات کے تحت ضلعی انٹیلنس کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا تھا،اجلاس میں پولیس سمیت حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی،اجلاس میں امن و امان ایک موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے خدشات کا جائزہ لیا گیا،ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے رائے دی ہے کہ دہشتگردی کے خدشات کے تحت فی الوقت جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،جب تک دہشتگردی کے خدشات کا خاتمہ نہیں ہوجاتا، کسی بھی جلسے یا سیاسی اجتماع کی اجازت نہ دی جائے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ادارے اور ساری ایجنسیاں بیٹھ گئیں جلسہ کیسے روکا جاۓ ؟؟ دوسرا جلسہ ہوا سب سورہے تھے،ایسے کون سے دہشت گرد ہیں جو ان پر حملہ کرنا چاہتے ہیں ؟جب سے ملک بنا ہے یہی سنتے آرہے ہیں ملک خطرے میں ہے ایک ہی دفعہ نکل آہیں اس خطرے سے،مہذب بننا چاہتے ہیں تو سب کیلئے ایک قانون بنائیں ، دوسرے لوگ جلسہ کرکے گئے ہیں ناں؟
چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں اجازت نہیں لی ، آپ کی اجازت کے بغیر کوئی کرسکتا ہے کچھ ؟ ہمیں کسی پارٹی سے کچھ لینا دینا نہیں ، اذان ہورہی ہے یہ بھی شہادت آگئی کہ ہمیں کسی سے کچھ نہیں لینا،آپ بیٹھیں اور جائزہ لے کر ان کو جلسہ کی اجازت دیں،ہمین وہاں مت لے جائیں کہ ہمیں بہت سخت حکم دینا پڑے ،یہ جو بچوں کی طرح رپورٹس دے رہے ہیں فلاں نے یہ کہاں فلاں نے یہ کہا،جو یہ رپورٹس رہے ہیں وہ سب عہدے پر نہیں رہیں گے۔
عدالت نے محکمہ داخلہ اور ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ مسترد کردی، چیف جسٹس نے کہا کہ جلسہ کی اجازت نا دینے کا کوئی جواز نہیں،
عدالت نے محکمہ داخلہ کی رپورٹ مسترد کر تے ہوئے متعلقہ اداروں کو دس دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کہا کہ ممکن ہو تو فریقین کی رضا مندی سے کسی متبادل مقام پر جلسہ کی اجازت دی جائے،چیف جسٹس نے سرکاری وکیل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بہت آسان ہے عدلیہ کے خلاف بات کرنا ، آپ سب ہیں اس کے پیچھے،بہت آسان سے سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف مہم چلانا ، آپ کام ایسے کریں کہ عدالت آپ کے خلاف فیصلے نا دے ،کیا یہ خلائی مخلوق ہیں اس ملک کے شہری نہیں ہیں ؟؟ یا ڈیکلیئر کردیں کہ ایلینز ہیں،بچہ بچہ جانتا ہے کس کی لڑائی ہے ، کب تک آپ لوگ ایسے چلائیں گے معاملات ؟ جلسہ کرنا ان کا حق ہے ، اگر قانون کی خلاف ورزی کریں تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سے استفسار کیا کہ دو مئی کو جلسہ ہوا تھا اس کی کیا رپورٹ تھی آپ کے پاس ؟آپ لوگ اس وقت کہاں تھے جب یہ جلسہ ہوا ؟ معذرت کے ساتھ رپورٹ میں ساری ایجنسیوں کے نالائقی چھلک رہی ہے اگلے پچاس سال تک یہی چلے گا،کرفیو لگا دیں اور لوگوں کے گھروں تک راشن پہنچائیں،قومی مفاد وہی ہے جو وہ سمجھتے ہیں ؟؟ قومی مفاد تو لوگوں کا ہوتا ہے یا افراد کا ؟ یہ انڈیا پاکستان کی جنگ کا معاملہ تو نہیں ہے ناں؟۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی