Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے تین ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول

Published

on

Chief Justice Qazi Faiz Isa convened a meeting of the Judicial Commission on September 13 for the appointment of judges in the High Courts.

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور سپریم کورٹ کے تین ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس امین الدین کو  خطوط موصول ہوئے۔

چاروں  خطوط  یکم اپریل کو سپریم کورٹ میں موصول ہوئے،خطوط کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیے گئے۔

آج ہی لاہور ہائیکورٹ کے چار ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملے تھے جبکہ ایک روز پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو سفید پاؤڈر والے مشکوک اور دھمکی آمیز خطوط ملے تھے۔

تمام مشکوک خطوط کا پیٹرن ایک جیسا ہی ہے، لفافے میں سفید پاؤڈر کے ساتھ کھوپڑی اور ہڈیوں کا دھمکی آمیز نشان بھجوایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کا مقدمہ  دہشتگردی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔

اسلام آباد تھانہ سی ٹی ڈی میں سپریم کورٹ آر اینڈ آئی برانچ انچارج کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعہ دہشتگردی اور  دفعہ507 کے تحت درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق عام ڈاک موصول ہوئی متعلقہ جسٹس صاحبان کے سیکرٹریز کو ڈاک وصول کروائی گئی،خطوط میں چار لفافے جو کہ چیف جسٹس پاکستان اور تین دیگر تین جسٹس صاحبان کے نام سے ہیں۔

مقدمہ کے متن کے مطابق ایڈمن انچارج خرم شہزاد نے تین اپریل کو بذریعہ فون بتایا کے ان لفافوں میں سفید پاؤڈر نما کیمکل موجود ہے،تین خطوط گلشاد خاتون پتہ نامعلوم اور ایک خط سجاد حسین پتہ نامعلوم کی طرف سے بھیجے گئے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق خطوط کے ذریعے خوف ہراس پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین