پاکستان
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نےاڈیالہ جیل کے قیدیوں کی عدالت حاضری ویڈیو لنک پر کرانے کی ہدایت کردی
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے اڈیالہ جیل سے قیدیوں کی اسلام آباد کی عدالتوں میں حاضری ویڈیو لنک سے لگانے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس نے اسلام اباد کی اپنی جیل کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی زیر صدارت اڈیالہ جیل سے قیدیوں کی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشیوں کے طریقہ کار سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری قانون، اسلام آباد کے سیشنز جج، چیف کمشنر اسلام اباد، آئی جی اسلام آباد، ڈی ائی جی جیل خانہ جات اور سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران آئی جی اسلام آباد کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اڈیالہ جیل سے روزانہ 15 سے 20 گاڑیاں قیدیوں کو اسلام آباد کی عدالتوں میں لاتی ہیں جن پر ماہانہ کروڑوں روپے خرچ آتا ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے قیدیوں کو اسلام آباد لانے سے روکتے ہوئے ہدایت کی جن قیدیوں کی اسلام آباد کی عدالتوں میں محض حاضری مطلوب ہو، انہیں وڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے ہی حاضری کیلئے عدالتوں میں پیش کردیا جائے۔
اجلاس کے دوران سیکرٹری قانون اور چیف کمشنر اسلام آباد نے اسلام آباد کی اپنی جیل سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے اگاہ کیا کہ جیل کی تعمیر میں تاخیر کے باعث لاگت 10 گنا بڑھ چکی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام اباد کی اپنی جیل کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی