تازہ ترین
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ تعیناتی میں اقربا پروری اور امتیازی سلوک کا الزام لگادیا
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے سپریم جوڈیشل کو خط لکھ کر سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کا معاملہ اٹھادیا۔ انہوں نے لکھا کہ سپریم کورٹ کی ججز کی تعیناتی میں اقربا پروری اور امتیازی سلوک ہو رہا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان کے چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کوجوڈیشل کونسل کو لکھے خط میں کہا گیاہے ہم آپکی توجہ اصول ، میرٹ اور شفافیت کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں، سپریم کور آف پاکستان ججز کی چار اسامیاں خالی ہیں۔ بلوچستان کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کو جج تعینات کیا گیا۔ چار ججز کی کمی میں صرف ایک جج کو اپنے صوبے سے تعینات کیا۔
جسٹس محمد ابراہیم نے لکھا کہ جسٹس نعیم اختر افغان کی تعیناتی پر خوش ہوں لیکن میں سینیارٹی میں دوسرے نمبر پر ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ میں سپریم جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل کا ممبر ہوں۔اصولی طور میرا نام سپریم کورٹ کے ججز کے فہرست میں شامل ہونا چاہیے تھا۔سپریم کورٹ میں خالی آسامیوں کو جلد پورا کرنا چاہیے تاکہ زیر التواء کیسز نمٹائے جا سکیں اورعوام کو سستا اور فوری انصاف مل سکے۔
جسٹس محمد ابراہیم نے لکھا کہ 31 سال سے بطور جج کام کر رہا ہوں میں نے ہمیشہ عدلیہ کی وقار کے لیے کام کیا ہے۔
خط میں کہا گیاہےمیرے نام کو سپریم کورٹ کے جج کے لیے زیر غور نہ لانے پر مجھے شدید تحفظات ہیں۔
جسٹس ابراہیم نے لکھا کہ قاضی فائر عیسی نے خود عدلیہ میں اقربا پروری اور امتیازی سلوک کے خلاف 2022 میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو خط لکھا تھا۔
خط میں کہا گیا کہ میرے خط کا مقصد آپکے فیصلے چیلنج کرنا نہیں بلکہ ادارے کے اندر شفافیت اور اصول پسندی اور یکساں مواقع یقینی بنانا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی