Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو میٹرو بس سروس فراہم کرنے والی کمپنی ڈیفالٹ کر گئی

Published

on

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو میٹرو بس سروس فراہم کرنیوالی ویڈا ٹرانزٹ سلوشنز ڈیفالٹ کر گئی،مالیاتی اداروں نے مالکان کیخلاف کارروائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو لاہور اور ملتان میں میٹرو بس سروس فراہم کرنیوالی ویڈا ٹرانزٹ سلوشنز کے خلاف لاہور ہائیکورٹ اور ایف آئی اے کارپوریٹ سرکل میں جے ایس بینک ، پی سی ایف ہولڈنگز سمیت دیگر نے رقوم کی ریکوری اور فوجداری کارروائی کیلئے درخواستیں دائر کی ہیں۔

درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ویڈا ٹرانزٹ سلوشنز نے لاہور اور ملتان میٹرو بس کیلئے اپنی بسیں فراہم کر رکھی ہیں اوران بسوں کی خریداری کیلئے جے ایس بینک، پی سی ایف ہولڈنگز سمیت دیگر سے قرض لیا گیا اور مالکان نے قرض کی رقم درخواست گزاروں کو ادا نہیں کی جس پر کمپنی کو ڈیفالٹر قرار دیا گیا لہٰذا ڈیفالٹر کمپنی کے اثاثے فروخت کر کے بنکوں کی رقوم کی ادائیگی کی جائے۔

ایف آئی اے کارپوریٹ سرکل میں دائر کی گئی جے ایس بینک کی افنان ملک ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر اندراج مقدمہ کی درخو است میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ویڈا سلوشنز کے اکائونٹس میں اعتراضات موجود ہیں اور مالیاتی ادارروں کو اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں جبکہ قرض معاہدے کے مطابق کمپنی بنک کو تمام تفصیلات فراہم کرنے کی پابند ہے لہٰذا ڈیفالٹر ویڈا ٹرانزٹ سلوشنز مالکان کے خلاف معاہدے کیخلاف ورزی اور دھوکہ دہی سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ بھی درج کیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین