ٹاپ سٹوریز
میرے خلاف درج کرائی گئی شکایت عدلیہ کے خلاف مہم کا حصہ ہے، جسٹس نقوی کا چیف جسٹس کو خط
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق میرے خلاف فضول اور غیر سنجیدہ شکایات درج کی گئی ہیں، یہ شکایات عدلیہ کے خلاف بدنیتی پر مبنی ایک مہم کا حصہ ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی نے خط میں مزید کہا کہ مجھ پر گوشواروں میں جائیداد کی کم قیمت دکھانے کا الزام لگایا گیا ہے، رولز کےمطابق جج کےخلاف شکایت چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کو دی جاتی ہیں، کونسل سربراہ شکایت کا جائزہ لینے اور رائے دینے کیلئے کونسل ممبر کو بھیجے گا۔
خط میں کہا گیا کہ میرے معاملے میں 29 مئی کو جسٹس سردار طارق مسعود کو رائے کیلئے شکایت بھیجی گئی، مذکورہ جج کے 3 اور 26 اپریل کو کونسل ممبران اور مجھے لکھے دو خطوط ریکارڈ پر ہیں، خط میں کارروائی شروع کرنے کیلئے بے صبری اور بےتابی کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔
جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ جج کا یہ طرز عمل نہ صرف حیران کن تھا بلکہ یہ بے مثال تھا، کبھی بھی سپریم جوڈیشل کونسل کے کسی رکن نے اس انداز سے کام نہیں کیا، موجودہ ججوں کےخلاف متعدد شکایات کونسل سیکریٹری کے پاس ہونا بھی قابل ذکر ہے، ججوں کےخلاف متعدد شکایات ہیں لیکن صرف مجھے ہی نشانہ بنایا گیا ہے، مذکورہ جج کا یہ عمل میرے متعلق ان کے خیالات کو ظاہر کرتا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ29 مئی کو چیئرمین کونسل نے رائے کے اظہار کیلئے معاملہ ان کے پاس بھیجا، 65 دن سے زیادہ گزر جانے کے بعد بھی ان کی طرف سے کوئی رائے نہیں دی گئی، کونسل کارروائی کا فیصلہ کرے تو جج کو مؤقف دینے کیلئے 14 دن کا وقت دیا جائے گا، انکوائری کے طریقہ کار کے پیرا 9 کے مطابق 14 دن کا وقت دیا جائے گا۔
جسٹس مظاہر نقوی نے یہ بھی کہا کہ جس جج سے رائے طلب کی گئی ان کی ذمہ داری ہے مناسب وقت کے اندر رائے دیں، رائے کی مدت 14 دن سے زیادہ نہیں ہوسکتی ہے، انصاف نہ صرف ہونا چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے، دنیا کی عدالتیں صدیوں سے اس اصول پر کام کر رہی ہیں کہ انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے، بد قسمتی سے مجھے یہ کہتے ہوئے افسوس ہے کہ میرے معاملے میں ایسا نظر نہیں آتا، ان حالات میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ جان بوجھ کر رائے بڑھانے میں تاخیر کی جا رہی ہے۔
اپنے خط میں جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ یہ سب ایک مذموم ڈیزائن پر مبنی ہے، میرے ساتھ قانون کے مطابق انصاف اور مناسب منصفانہ سلوک نہ کیے جانے کا امکا ن ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی