پاکستان
جبری گمشدہ قرار دینے کا معیار اور طریقہ عدالت کو بتایا جائے، سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے جبری گمشدگی کے متعلق سوالات اٹھا دیئے،محکمہ داخلہ سندھ نے عدات کو آگاہ کیاکہ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے 29 لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی مالی معاونت کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دئے کہ جب تسلیم کرلیا گیا کہ شہری کو جبری گمشدہ کیاگیا ہے تو اسکی وجہ بھی بتائی جائے؟ یہ بھی بتایا جائے کہ شہری کہاں ہیں اور کس ادارے کے پاس ہیں۔عدالت نے جبری گمشدگی قرار دینے کا معیاراورطریقہ کار سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ۔
سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت جسٹس نعمت اللہ بھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔جے آئی ٹیز نے محمد اقبال، اسماندیم ، شیرمحمدخان کے پیاروں کو جبری گمشدہ قرار دے دیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ جبری گمشدگی کے بعد ان کے اہلخانہ کی مالی امداد کی منظوری دیدی گئی،وزیر اعلیٰ ہاؤس سے 29 لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی مالی معاونت کی منظوری دے دی گئی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ جب تسلیم کرلیا گیا کہ شہری کو جبری گمشدہ کیاگیا ہے تو اسکی وجہ بھی بتائی جائے؟یہ بھی بتایا جائے کہ شہری کہاں ہیں اور کس ادارے کے پاس ہیں۔
اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ جبری گمشدگی قرار دینے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کسی ادارے نے شہری کی گمشدگی تسلیم کی ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ بتایا جائے کہ جبری گمشدگی قرار دینے کا معیار اور طریقہ کار کیا ہے،کس قانون کے تحت لاپتہ شہریوں کو جبری گمشدہ قرار دیاجاتا ہے۔
اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرنے کہا کہ لاپتہ شہریوں کے متعلق درخواست گزاروں کے الزامات کی روشنی میں اسکا جائزہ لیا جاتاہے؟ اس کے متعلق قانون نہیں ،یہ پریکٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شروع ہوئی۔
عدالت نے ہدایت کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سمیت اس سلسلے میں جو مواد ہے وہ آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔
عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اقدامات تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اور پولیس حکام سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی