Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب کی جیلوں میں ہنرمند قیدیوں کی یومیہ اجرت ایک ہزار روپے کردی گئی

قبل ازیں ہنر مند قیدیوں کو یومیہ اجرت 50 روپے دی جارہی تھی

Published

on

پنجاب کی جیلوں میں فرنیچرکاہنررکھنے والے قیدیوں کوہزار روپےروزانہ اجرت دی جائے گی۔ بغیر ہنرکے قیدیوں کو5سو روپے یومیہ اجرت دی جائےگی۔۔۔جیلوں میں کام کرنے والے قیدیوں کومزدوری کے پیسے اکاونٹس میں بھجوائے جائیں گے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ قبل ازیں ہنر مند قیدیوں کو یومیہ اجرت 50 روپے دی جارہی تھی۔ لاہورسمیت پنجاب بھر میں فرنیچرکاہنررکھنے والے قیدیوں کوہزار روپےروزانہ اجرت دی جائے گی۔ لاہورمیں پرائیویٹ فرمز کےلئےفرنیچربنانے کاآغاز کردیا گیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر20 قیدی فرنیچربنانےکےلئےفراہم کئے جائیں گے۔ غیر مند قیدیوں کو2ماہ کے اندرلازمی کام سکھانافرم کی ذمہ داری ہوگی،جیل میں پرائیویٹ فرم کوجگہ فراہم کی جائے گی۔

جیل حکام کے مطابق بجلی کے اخراجات اور دیگر سامان فرم خود فراہم کرے گی۔ پائلٹ پراجیکٹ کے طورپرکوٹ لکھپت جیل میں کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین