Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

بین الاقوامی تجارتی نمائش ’گل فوڈ گرین ‘ میں شرکت کے لیے درخواستوں کی ڈیڈلائن 30 جونم مقرر

Published

on

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’گل فوڈ گرین‘‘ میں شرکت کے لئے 30جون تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3روزہ نمائش دبئی میں 24 سے 26ستمبر تک جاری رہے گی جس میں چاول ، دلیہ ، فروزن فوڈ ، سی فوڈ ، گوشت ، تازہ پھل ، خشک میوہ جات ، سبزیاں ، آم ، اچار ، شہد ، کھجوریں ، پولٹری ، مشروبات ، ڈیری مصنوعات ، مصالحہ جات، آئس کریم ، دودھ ، تمباکو ، تل ، چائے ، کافی ، زیتون کا تیل ، ہربل سپلیمنٹ ، کھاد ، کیڑے مار ادویات ، بیج ،سٹورج اینڈ لاجسٹک ،پراسیسنگ اور پیکجنگ سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین