تازہ ترین
کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کا فیصلہ، چین کے شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے، وزیر داخلہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد جائزہ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کافیصلہ کیا گیا۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ،سربراہ نیکٹا،ڈی جی ایف آئی اے سمیت چاروں صوبوں کے آئی جیز نے اجلاس میں شرکت کی۔نیشنل کوآرڈینٹر نیکٹا، نیشنل ایکشن پلان اور انٹیلیجنس اداروں کی تمام ٹیم اور چیف کمشنرزبھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں پاکستان بھر میں پولیس کو جدید ٹیکنالوجی دینے کے بارے بریفنگ دی گئی ، پورے پاکستان کی پولیس کو نئی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لیے تفصیلی مشاورت وغور کیا گیا۔
اجلاس میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے بارے میں کئے گئے اقدامات کا بغور جائزہ لیاگیا،تمام آئی جیز نے چینی شہریوں کی سکیورٹی اور حفاظت کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں ایرانی صدر کے دورہ کے دوران اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے چینی شہریوں کی حفاظت کے ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنائیں،اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ غیرملکی شہریوں کی حفاظت کے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت پرسخت تادیبی کاروائی کی جائے گی،دہشت گردی کے قلع قمع کیلئے ہمیں اپنے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہو گا،وفاق اس ضمن میں صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کچے کے علاقے سے شرپسندعناصر کا مشترکہ آپریشن سے مستقل خاتمہ کیا جائے گا،کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کے لئےڈرونزسمیت جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سمگلنگ کی روک تھام کے لیے گزشتہ چند ماہ میں اچھی پیشرفت ہوئی اوراس میں خاطر خواہ کمی آئی،تمام ادارے مشترکہ حکمت عملی سے سمگلرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی کو یقینی بنائیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال