پاکستان
نکاح کیس میں ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دی جائے، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بشریٰ بی بی اورقانونی شوہر عمران خان کیخلاف درخواست بدنیتی پرمبنی ہے،ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ کا 11 جنوری کافیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدت کےدوران نکاح کیس کوخارج کرنےکاحکم دیاجائے اوردرخواست کے زیرالتوا رہنےتک ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکی جائے۔
درخواست کو آج ہی سماعت کیلئےمقررکرنے کی استدعا کی گئی۔
درخواست پراعتراض عائد کیے جانے کے بعد اسے آج سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس ، سائفرکیس اور غیر شرعی نکاح کیس کی سماعتیں آج ہوں گی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف عدت نکاح کیس کی سماعت کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق جیل کے احاطے میں ہونے والی سماعت میں میڈیا اور عوام تک رسائی ہونی چاہیے تاہم اس کا امکان بہت کم ہے کیونکہ اس سے قبل ہونے والی سماعتوں کے دوران بھی گنے چنے صحافیوں کو ہی اجازت دی گئی تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی