Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ غیرقانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم

Published

on

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔سپریم کورٹ نے معاملہ نیپرا ایپلیٹ ٹربیونل کو بھجوادیا۔

سپریم کورٹ  نے  ریمارکس دئیے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ آئینی و قانونی طور پر قابل عمل نہیں۔نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل میں صارف کمپنیاں 15 دن میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف اپیلیں دائر کریں۔۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل 10 دن میں اپیلیں مقرر کرے،نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل جلد از جلد قانونی میعاد کے اندر اپیلوں پر فیصلہ کرے۔

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیا تھا

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین