Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

جماعت اسلامی کے مطالبات اور حکومت کا ایمرجنسی پلان

Published

on

حکومت سے مذاکرات کیلئے جماعت اسلامی 10مطالبات سامنے آگئے ،جس میں 500یونٹ تک کے صارفین کو بجلی کے بلوں میں 50فیصد تک رعایت دینے ۔آئی پی پیزکے ساتھ کیپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کرنے کامطالبہ شامل ہے ۔دوسری جانب وزارت توانائی کے ایمرجنسی پلان پر کام جاری ہے جس کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی تجویز سامنے آگئی ۔

جماعتِ اسلامی کے 10 مطالبات

پہلا مطالبہ  بجلی بل میں 500 یونٹ تک ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے۔

دوسرا مطالبہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ختم کی جائے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے

تیسرا مطالبہ اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی لائی جائے۔

چوتھا مطالبہ اسٹیشنری آئٹمز سمیت بچوں کی تعلیم و تربیت سے متعلق تمام آئٹمز پر ٹیکس واپس لیا جائے۔

پانچواں مطالبہ اشرافیہ کی عیاشیاں عوام کے لیے ناقابلِ برداشت، غیر ترقیاتی اخراجات پر 35 فیصد کٹ لگایا جائے۔

چھٹا مطالبہ آئی پی پیزکے ساتھ کیپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے۔

ساتواں مطالبہ زراعت اور صنعت پر ٹیکس 50 فیصد کم کئے جائیں۔
آٹھواں مطالبہ غریب تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ واپس لیا جائے۔

نواں مطالبہ مراعات یافتہ طبقہ سے ٹیکس وصول کیا جائے۔

دسواں مطالبہ صنعت، تجارت ،سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے۔

حکومت کیا کر رہی ہے؟

بجلی کے بلوں پر بڑھتے ہوئے عوامی غم و غصے پر وزارت توانائی میں ایمرجنسی پلان پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس ایمرجنسی پلان کے اہم نکات یہ ہیں۔

پہلا نکتہ تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی تجویز ہے۔

دوسرا نکتہ بیورو کریٹس، ججز، پارلمینٹرین سمیت سب کی مفت بجلی بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

تیسرا نکتہ دوسرے مرحلے میں مفت پیٹرول کی سہولت بھی واپس لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
چوتھا نکتہ فیکٹریوں میں ایم ڈی آئی چارجز کو کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، صرف انڈسٹری اور کاروبار کو جائز سہولتیں دی جائیں گی۔

پانچواں نکتہ نیپرا اور اوگرا کی کارکردگی بھی جانچی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین