تازہ ترین
بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، کسانوں کو آسا ن زرعی قرضے، کھاد، بیج، سولر ٹیوب ویلز دیں گے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا،دورے کے دوران آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتحال اور صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی اور زراعت کی صلاحیت میں پاک فوج کی جانب بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے کہا کہ کسانوں کو ہر قسم کی زرعی سہولیات فراہم کی جائیں گی جن میں آسان زرعی قرضوں کی فراہمی، بیج، کھاد، سولر ٹیوب ویل اور ماہرین زراعت کی رہنمائی شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی اور زراعت کی صلاحیت میں پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف نے شہدا کی فیملیزسے بات چیت کے دوران شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہدا کی فیملیز کی فلاح و بہبود کے لیے فوج کی بے مثال حمایت کا یقین دلایا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عمائدین اور کسانوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔ پاکستانی عوام کو بلوچستان کے ان بہادر لوگوں پر فخر ہے جو تمام مشکلات کے مقابلے میں ڈٹے رہے ہیں۔
آرمی چیف نے زراعت کی اہمیت اور گرین پاکستان انیشیٹو پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو ہرقسم کی زرعی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔کسانوں کو آسان اقساط پر قرضے،بیچ اور سولر ٹیوب ویلز دیئے جائیں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج سول انتظامیہ کے مل کر بلوچستان میں ترقیاتی اقدامات جاری رکھے گی۔ بلوچستان کی ترقی و کامیابی میں ہی پاکستان کی ترقی ہے۔پورے پاکستان کو بلوچستان کی غیور عوام پر فخر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کیڈیٹ کالج آواران کا افتتاح کیا۔آرمی چیف نے اساتذہ اور طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان میں ایک اور کیڈٹ کالج کے قیام کی تعریف کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی