پاکستان
الیکشن ایکٹ میں نااہلی کی مدت 5 سال، پارلیمنٹ سادہ قانون سازی سے سپریم کورٹ کا فیصلہ ختم نہیں کر سکتی، جسٹس یحیٰ آفریدی
آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کے کیس میں جسٹس یحیٰی آفریدی نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔ جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے 19 صفحات پر مشتمل نوٹ لکھا۔ جسٹس یحیٰی آفریدی نے سمیع اللہ بلوچ کیس میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے فیصلے کی حمایت میں نوٹ تحریر کیا۔
جسٹس یحیٰی آفریدی نے اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ سمیع اللہ بلوچ کیس میں طے نااہلی کی مدت، الیکشن ایکٹ میں طے پانچ سالہ مدت پر حاوی ہے، پارلیمنٹ سادہ قانون سازی سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ختم نہیں کر سکتی، 18 ویں ترمیم میں آرٹیکل 61 ون ایف میں مدت کا تعین نہیں کیا گیا، اٹھارہویں ترمیم کا جائزہ لیتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے۔
جسٹس یحیٰی آفریدی کے نوٹ میں کہا گیاہے کہ 18 ویں ترمیم سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر منظور کی تھی، سمیع اللہ بلوچ کیس کے مطابق نااہلی کورٹ آف لا کا ڈیکلیریشن باقی رہنے تک ہے،سمیع اللہ بلوچ فیصلے کے مطابق بھی نااہلی تاحیات نہیں تھی، میرے رائے میں سپریم کورٹ کا نااہلی سے متعلق سابقہ فیصلہ قانونی طور درست ہے، سپریم کورٹ کا سابقہ فیصلہ طے شدہ اصولوں اور پارلیمانی سوچ کا عکاس ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی